سرحد پر ہندوستانی جوان کے ساتھ پاکستانی دراندازوں کے ہاتھوں کی گئی
بربریت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ
سمیت کئی اہم لیڈروں نے کہا ہے کہ اس کا معقول جواب دیا جائے گا۔ جموں وکشمیر کے ماچھل سیکٹر میں کل رات پاکستانی دہشت گردوں کی فائرنگ میں
شہید ہونے والے ہندوستانی جوان منجیت سنگھ کی لاش کی بے حرمتی کرنے کے
واقعہ پر ان لیڈروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت
قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج اس
کا سخت جواب دے رہی ہے اور آئندہ بھی معقول کارروائی کرے گی۔